ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی باغات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درخت لگانے کے دن کی مناسبت ایک پودا کاشت کیا اور اس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: وزارت زراعت کو تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درختکاری کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں پودوں کی کاشت کو مبارک رسم قراردیتے ہوئے فرمایا: تہران میں بہترین باغات موجود ہیں جنھیں بعض افراد تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا وزارت زراعت کو چاہیے کہ وہ تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جنگلات، باغات اور سرسبز علاقوں کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ یہ چیزیں ماحولیات کا حصہ اور انسانی صحت و سلامتی کے لئے بڑي اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button