دنیا

شیطان بزرگ نےاپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال مئی میں اسرائیل کے یومِ تاسیس کے موقع پر کھول دیا جائے گا اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سفارتخانہ منتقل کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) نے اے بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال مئی میں اسرائیل کے یومِ تاسیس کے موقع پر کھول دیا جائے گا اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سفارتخانہ منتقل کرنے کے حکمنامہ پر دستخط کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس سکیورٹی پلان کو خفیہ رکھا گیا ہے اورحکام کو اس پر عوامی سطح پر بحث کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق سفارت خانے کی افتتاحی تقریب رواں سال 14 مئی کو اسرائیل کے 70ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہوگی اور اس دن کا انتخاب اسرائیل کی آزادی کے اعزاز میں کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سفارت خانے کی منتقلی علامتی ہوگی اور بتدریج اس عمل کو مکمل کیا جائے گا۔آغاز میں نئے سفارت خانے کا عملہ چند افراد پر مشتمل ہوگا جب کہ تل ابیب میں واقع سفارت خانہ بھی معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا تھا کہ امریکی سفارتخانہ 2019 کے آخر تک بیت المقدس منتقل کیا جائےگا ۔ ادھر فلسطینی حکام نے امیرکہ کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button