پاکستان

دختر رسول کی شہادت پرملک بھر میں مجالس عزا کا اہتمام

شیعیت نیوز: ۳ جمادی الثانی یوم شہادتِ دختر رسول(ص) حضرت فاطمہ زہرا ؑ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس و عزاداری کا آغاز ہوچکا ہے جو جمادی الثانی کے پہلے عشرے تک جاری رہتا ہے۔

شیعیت نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح ایام فاطمیہ (س) پاکستان میں بھی انتہائی جوش و جذبہ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مقررین سیرت حضرت فاطمہ ؑ پر روشنی ڈالنے کے علاوہ انکی شہادت کے اسباب پر گفتگو کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق عراق و ایران میں بھی ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں عزاداری برپا کی جارہی ہے، حرم امام حسین علیہ سلام و حرم مولا عباس علیہ سلام کے ساتھ ساتھ نجف، سامرا و کاظمین ، مشہد و قم سمیت دیگر مقدس مقامات پر سوگ کا سماں ہے جہاں سیاہ پرچم و بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، دوسری جانب تہران میں حسینہ امام خمینی میں انقلاب اسلامی کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ کی موجودگی میں ایام فاطمیہ (س) کی مرکزی عشرہ مجالس کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔

دھیاں رہے کہ رسول اللہ (ص) کی شہادت کے محض تین مہینہ اور بعض روایات کے مطابق ۷۲ دن بعد ہیں آپ ؐ کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ الزہر (ص) کی شہادت ہوگئی تھی، معروف روایات کے مطابق آپکی شہادت ۳ جمادی الثانی کو ہوئی، آج بھی حضرت فاطمہ زہرا (ص) کی شہادت امت مسلمہ پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ انکی وصیت کے مطابق انکی قبر کو بھی پوشیدہ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button