ایران

تہران: تحریک بحرین کی ساتویں سالگرہ اور شہدائے بحرین و کابل کو خراج عقیدت کیلئے تقریب منعقد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ اہلبیت اسمبلی کی جانب سے گزشتہ شب قم میں بحرین کی تحریک انقلاب کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر شہدائے بحرین ، شہدائے کابل شہدائے، صدائے افغان و موسسہ تبیان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی یاد کو تازہ کرنے کی غرض سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے بحرین، علمائے افغانستان اور دیگر مومنین کے علاوہ مراجع عظام کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب میں بحرین کی انقلابی تحریک کے شہدائے اور کارکنوں افغانستان میں دہشت گردی کے نتیجہ میں ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بحرینی حکومت کی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button