ایران

شہید عماد مغنیہ کا شمارحزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھاجنرل قاسم سلیمانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بیت المقدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر کہا کہ شہید عماد مغنیہ کا نام ، دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اورخوف کا باعث اور دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا بعد میں انھوں نے اپنا رضوان رکھ لیا اورسرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ کا شمارحزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھا اور ان کی بہادری ،شجاعت، دلیری اورچند خطرناک آپریشنز میں کامیابی کے بعد انہیں حزب اللہ کی بلند پایہ شخصیات کی حفاظت کرنے والے گارڈز کا کمانڈر بنا دیا گیا۔

شہید عماد مغنیہ کوگیارہ فروری ۲۰۰۹ کو شام کے علاقے کفر سوسہ میں نشانہ بنایا گیا۔

موساد کا ایک اعلیٰ افسر یوسی کوھن جسے دہشتگردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے شہید عماد مغنیہ کو قتل کرنے والی ٹیم کا انچارج تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button