دنیا

گوادر کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کے عرب ممالک سے رابطے،اہم انکشاف

شیعیت نیوز: پاکستان کی بندرگاہ گوادراور بحرہ ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے ’خوف‘ کھا کر اور مقابلہ کرنے کیلئے بھارت نے عرب ملک اومان سے انتہائی اہم بندرگاہ ’دوقم ‘کی رسائی حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عرب ملک اومان کے دورے پر ہیں جس دوران انہوں نے سلطان سید قبوس بن سید السید سے ملاقات کی اور اس موقع پر دونوں کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں بھارت کو ’دوقم ‘بندرگاہ تک رسائی بھی دی گئی ہے ۔’ٹائمز آف اسلام آباد ‘نامی ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اس معاہدے کے مطابق بھارتی جہازوں کی مرمت کیلئے دوقم پورٹ اور ڈرائے ڈاک کی خدمات بھی بھارت کو حاصل ہوں گی ۔دقم کی بندرگاہ عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے دراصل یہ ایران کی بندرگاہ چاربہار کے قریب ترین واقع ہے ۔حال ہی میں دوقم بندرگاہ پر بھارت کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،گزشتہ سال ستمبر میں بھارت نے عرب سمندر کے مغرب میں اپنی آبدوز اسی بندرگاہ پر تعینات کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button