پاکستان

ناحق خون ِ شہداء رنگ لے آیا قاتل متحدہ کئی ڈھروں میں تقسیم

شیعیت نیوز: کراچی کی سرزمین پر ناحق خون بہانے والی متحدہ قومی موومنٹ آج کئی ڈھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، اور یہ سب خون ناحق بہانے کا خدائی انتقام ہے۔

کراچی کی سرزمین پر استاد سبط جعفرزیدی، علامہ آفتاب جعفری ، حکیم سعید، امجد صابری، علامہ جلبانی،علامہ تقی ہادی ،عسکری رضا سمیت ہزاروں شیعہ و سنی اور دیگر قومیت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا خون بہانے کی ذمہ داری پارٹی ایم کیو ایم کئی ڈھروں میں تقسیم ہوکر ذلیل ہوگئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ مختلف ڈھروں کے موجودہ ذمہ داروں کے لئے یہ تقسیم ایک عبرت سے کم نہیں اور ابھی بھی وقت ہےکہ وہ اپنے ڈھروں میں شامل وہ دہشتگرد جو بے گناہوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں انہیں رینجرز کے حوالے کریں تاکہ مزید عذاب الہی سے بچا جاسکے۔

دھیاں رہے کہ 2010 سے 2015 تک سرزمین کراچی پر ایم کیو ایم میں شامل فاروق ستار ، فاروق سلیم ، توصیف خانزادہ ، عشرت العباد، انیس قائم خانی، حماد صدیقی، رئیس ماما،رضاہارون ،مصطفی کمال اور دیگر کی سربراہی میں ہزاروں شیعہ جوانوں سمیت سانحہ عاشورہ برپا کیا گیا، اس وقت ملت جعفریہ کی قیادت سمیت شیعیت نیوز متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سمیت دیگر مخلص رہنماوں کو ان دہشتگردوں کی نشاندہی کرواتی رہی لیکن طاقت کے نشے میںچور اُس وقت ایم کیوایم نے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو اپنی صفوں میں پناہ دے رکھی جسکا انجام آج ہمارے سامنے ہے اور انکی طاقت کئی حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button