مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نےگذشتہ چوبیس گھنٹے میں تین فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا ہے – صیہونی فوجیوں نے کو حماس کے سرگرم کارکن احمد جرار اور ایک دیگر فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا – صیہونی اخبار یدیعوت آہارنوت نے دعوی کیا ہے کہ الخلیل شہر کے شمال میں ایک صیہونی انتہا پسند پر فلسطینی نوجوان کے چاقو کے حملے کے بعد جس میں وہ صیہونی زخمی ہوگیا ہے اسرائیلی فوجیوں نےگولی ماکر اس حملہ آور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا – اس دوران غرب اردن میں فلسطینی شہریوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں دسیوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے – خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے بے تحاشہ گولے پھینکے جس کی وجہ سے انہیں دم گھٹنے کی شکایت ہوئی – فلسطین کی ہلال احمرکمیٹی نے کہا ہے کہ نابلس میں ایک فلسطینی شہری کے مکان کا محاصرہ کرلئے جانے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں پچاس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں بارہ فلسطینی ایسے ہیں جو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس فلسطینی آنسو گیس کے گولوں سے متاثر ہوئے ہیں – عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کے مکان کا محاصرہ کرکے طوباسی قبیلے کے چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے – یہ مکان اس فلسطینی نوجوان کے قریبی ساتھی کا ہے جس نے گذشتہ پیر کو مقبوضہ فلسطین کے سلفیت علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی کرکے ایک انتہا پسند صیہونی خاخام کو ہلاک کردیا تھا – شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان انیس سالہ عبدالکریم عادل عاصی تھا – دوسری جانب یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کی مالی مدد جاری رکھے گی – ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا نے اس ایجنسی کے لئےاپنی مالی امداد بند کردی ہے لیکن یورپی یونین اپنی مدد جاری رکھے گی – فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے انروا کی کارروائیوں کو انتہائی اہم بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایجنسی کی امدادی کارروائیوں سے فلسطین میں ایک پائیدار صلح اور آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے ضروری سیاسی ماحول پیدا ہوگا – ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھی سیاسی عمل کے تعلق سے انروا کی کارروائیاں بہت ہی اہم ہیں اور یہ ایجنسی مجموعی طور پر مشرق وسطی میں قیام امن کے تعلق سے اہم رول ادا کررہی ہے – امریکا نے گذشتہ سولہ جنوری کو فلسطینیوں کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انروا کے لئے پینسٹھ ملین ڈالر کی اپنی مالی امداد بند کردی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button