ایران

مشہد میں کشمیریوں پر مظالم کی فلم کی نمائش

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہر مشہد میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو عیاں کرنے کیلئے سینما پر فلم کی نمائش کے ساتھ مختلف فلکس کو بھی آویزاں کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے فلم کی نمائش رکوانے کی سرتوڑ کی کوشش کی گئی۔
برادر اسلامی ملک ایران نے ہندوستان کے دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تاریخی شہر مشہد میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبنی 80 منٹ پر مشتمل فلم کی نمائش کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق، ایران کے شہر مشہد میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو عیاں کرنے کیلئے سینما پر فلم کی نمائش کے ساتھ مختلف فلکس کو بھی آویزاں کیا گیا۔
بھارت کی جانب سے فلم کی نمائش روکوانے کی سرتوڑ کی کوشش کی گئی تاہم ایران نے اس دباؤ کو مسترد کردیا۔ اسی منٹ پر مشتمل فلم میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم دیکھنے کیلئے خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد سینما گھر پہنچی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button