دنیا

امریکی افغانستان میں داعش کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے: نمائندہ روسی صدر

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کیلئے روسی صدر پیوٹن کے خاص نمائندہ زامیر کابلوف نے روسی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی فورسز وہاں سرگرم داعشیوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کررہی۔

کابلوف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں صرف طالبان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور انہی کے ٹھکانوں پر بم برسا رہا ہے جبکہ داعش کے ٹھکانے امریکی بمباری سے محفوظ ہیں۔

کابلوف کے مطابق اس وقت افغانستان میں داعشیوں کی تعداد 8 سے دس ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ طالبان کے جنگجوؤں کی تعداد 60 سے 70 ہزار ہے۔

کابلوف کہتے ہیں کہ داعش افغانستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لڑنے نہیں آئی ہے بلکہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے علاقے میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے آئی ہے اور یہاں الگ نیا ٹھکانا بنانے آئی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button