دنیا

امریکی پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ روس

روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا تھا کہ روس پوری طرح سے ہوشیار ہے کیونکہ ماسکو کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں غیر یقینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو امریکہ کے ساتھ اپنے اختلافات کے سامنے رکھتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کی جانب پوری ہوشیاری کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دو سو دس قریبی ساتھیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن میں سے ایک سو چودہ افراد سیاستداں اور چھیانوے افراد تاجر اور سرمایہ کار ہیں۔
اس فہرست میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور وزیراعظم دیمتری میدوی دیف کا نام بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button