حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے: سربراہ اسرائیلی آرمی
یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہو چکی ہے اور ہمیں بہرصورت اپنی شمالی سرحدوں کو مضبوط بنانا ہو گا۔جاثیہ نیوز کے مطابق، اسرائیلی آرمی کے جنرل اسٹاف کے سربراہ گاڈی ایزنکوٹ نے ایک پروگرام میں حزب اللہ کی بڑھتی طاقت اور توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ بین الاقوامی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے ہماری سرحدوں پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ، ایران کہ جس نے لبنان کو اپنا میزائل سازی کا کارخانہ بنا رکھا ہے کی مدد سے جدید ترین میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی احتیاطی تدبیروں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کو حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی مکمل آمادگی کے اعلان کے ساتھ ساتھ اپنی سرحدوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کی بڑھتی توانیوں نے صہیونی حکام کی نیندوں کو حرام کر رکھا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اسرائیل جو مکڑی کے جالے سے بھی نازکتر ہے ایک دن حزب اللہ ہی کے ہاتھوں نابود ہو گا اور قدس شریف یہودیوں کے قبضے سے آزاد ہو کر مسلمانوں کی زیارتگاہ قرار پائے گا۔