پاکستان

فضل الرحمن اور سراج الحق نے حوس اقتدار کی خاطر مجلس عمل کو بحال کیا، سمیع الحق

جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سیمع الحق نے کہاکہ مجلس عمل صرف جماعتی اتحاد ہے ، انہوںنے کہاکہ اللہ نے مجلس عمل میں شامل ہونے کے گناہ سے بچالیا ہے۔

ایک اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مجلس عمل میں صرف دو جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (س)اور جماعت اسلامی شامل ہیں باقی جماعتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ اس اتحاد کا مقصد نفاذ اسلام نہیں بلکہ حصول اقتدار ہے، دوبارہ قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتے تھے لہذا اللہ نے اس اتحاد میں شامل ہونے کے گناہ سے ہمیں بچالیاہے۔

واضح رہے کہ مجلس عمل میں جمیعت علمائے پاکستان(ف) ، تحریک جعفریہ پاکستان ، جمعیت اہل حدیث ، جماعت اسلامی پاکستان، تحریک نظام مصطفٰی جمعیت علمائے پاکستان نوارنی گروپ شامل ہیں۔

 

0095308b-585b-4a25-94d9-d45b14960e9f.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button