دنیا

ناجائزصہیونی حکومت کے ساتھ تمام سیاسی اوراقتصادی تعلقات منقطع کرے اعلامیہ الاقصی کانفرنس

شیعت نیوز ؛ملائیشیا میں الاقصی کانفرنس کے شرکا نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین اور القدس کی آزادی کے لئے ناجائزصہیونی حکومت کے ساتھ تمام سیاسی اوراقتصادی تعلقات منقطع کرے.

اس کانفرنس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرمحمد خیرالدین امان رازالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی بیانیے میں صہیونیوں کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی قرارداد اس لئے شامل کی گئی کیونکہ بعض عرب ممالک، القدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ القدس کی آزادی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ناجائز صہیونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔

ڈاکٹر محمد خیرالدین امان رازالی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف صرف ایک ملک کا بائیکاٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا پڑے گا.

اس قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور القدس کو اسکول اور اعلی تعلیمی نصاب میں شامل کرنا چاہئے جس کا مقصد عالم اسلام بالخصوص مسلم نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button