پاکستان

کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، پاکستانی طیار ے ایئر مارشل کے اعلان کے مطابق ڈرون نا گرا سکے، کیون؟

شیعیت نیوز: اورکزئی و کرم ایجنسی کہ پاس پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں2 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر کے مہنیہ میں پاکستان کے ائیر مارشل چیف سہیل امان نے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ اگر امریکی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں مار گرادیا جائے، اس اعلان پر پاکستان عوام نے اطمیناں کا اظہار کیا تھا ، لیکن آج امریکی ڈورن نے ایک بار پھر پاکستان کی ہوائی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں ڈورن حملہ کیا لیکن پاکستانی ہوائی طیاروں کی جانب سے ائیر مارشل کے حکم نامہ پر عمل نہیں کیا گیا، جس پر عوام میں شدید بے چینی
اور تشویش پائی جارہی ہے۔
ضرورت اس امر کی ھے کہ شیطان بزرگ امریکہ کو ھرگز پاک وطن کی سرحدوں کی پامالی کی اجازت نہ دی جائے وگرنہ انکا بڑھتا دباو اور مطالبات پاک وطن کی سلامتی کہ لیے خطرات کو مزید بڑھا دینگے ۔۔۔ امریکہ کا ھدف پاکستان کہ استحکام کو سبوتاژ کرنا اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبہ کو ناکام بنانا ھے جسکو صرف اسی صورت ناکام بنایا جاسکتا ھے کہ جب امریکی دھمکیوں اور حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button