عراق

کیا «حشد شعبی» دہشتگرد گروہوں کی لسٹ میں شامل ہونے والی ہے؟

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کی تعمیر نو کے لئے کویت میں امیرِ کویت کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کو اب ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ حشد الشعبی کو دہشتگرد کہلانے کے مترادف ہے۔

بحرینی حکومت نے چند افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حشد الشعبی اور سپاہ پاسداران سے روابط تھے۔

اگرچہ یہ محض ایک الزام ہے اور بحرینی حکومت اس ذریعے سے اپنے مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن اس بات کے ذریعے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے کہ خلیجی ممالک نے حشد الشعبی کے لئے کیا ڈھونگ رچایا ہے۔

عراق کی تعمیر نو کے لئے کویت میں امیرِ کویت کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کو اب ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ حشد الشعبی کو دہشتگرد کہلانے کے مترادف ہے۔

علاقائی حکومتوں کی عراق میں دخل اندازیوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اسلامی مزاحمت کے گروہوں سے کس قدر پریشان ہیں۔ اسی لئے عراق کے تعمیراتی منصوبوں میں ان کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ امداد ضرور حشد الشعبی جیسے گروہوں کے اثر رسوخ کو ختم کرنے کی شرط سے دی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button