پاکستان

آرمی چیف قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کا احترام کرتے ہیں،ترجمان پاک فوج

شیعیت نیوز: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ،جمہوریت کوفوج سے نہیں غیر جمہوری حرکتوں سے خطرہ ہے ، جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیں،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کاچلنا ضروری ہے، تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف سینٹ میں گئے اور انہوں نے عوامی نمائندوں کو دفاعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ آرمی چیف قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔یہ فوج عوام کی فوج ہے ، عوام کے لئے جو کچھ کرناپڑے گا وہ کریں گے، انتخابات وقت پر الیکشن کمیشن کو کرانے ہیں فوج کا کیا تعلق ، آئینی حدود میں انتخابات سے متعلق جو بھی احکامات ملیں گے عمل کریں گے، انہوں نے کہا کہاملک میں استحکام بہت ضروری ہے، ملک میں عدم استحکام ہو تو دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں ،میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اورورکنگ بائونڈری کا دورہ کیا اور انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ لی۔ بھارت نے کئی بار بلا اشتعال فائرنگ کی،بھارت کوئی بھی ایڈونچر کرے گا اس کا جواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیر یوں کی جدوجہد سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارت نے 2017 میں سب سے زیادہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد بھارت کے قابو سے باہر ہورہی ہے، بھارتی جارحیت کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں اوردفاع وطن سے غافل نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان میں بیٹھے حقانی افغانستان میں حملے کررہے ہیں،پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بلا جواز ہے، حقانیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ جنرل آصف غفور نے کہا پاکستان میں مہاجرین کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھاتے ہیں۔کابل ہوٹل پرحملے کا الزام بے بنیاد ہے،کابل ہوٹل پر حملے میں افغان دہشت گرد ملوث ہیں، حقانی افغان ہیں اور افغانستان سے ہی کارروائیاں کرتے ہیں، ضرب عضب میں ہم نے حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے تباہ کردئیے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ترجمان پاک فوج نے بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی میں کردار پر وزراء کے بیانات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو بھی تبدیلیاں ہوئیں سیاسی عمل کے ذریعے ہوئیں، آرمی چیف نے ہمیشہ کہا کہ وہ آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہیں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button