پاکستان

محکمہ انسداد دہشت گردی، 5ہزار89افرادکے اکاؤنٹس منجمد کر کے ان میں موجود 15کروڑ 70لاکھ روپے ضبط کر لئے گئے

شیعیت نیوز: نیکٹا کی بڑی کارروائی 5 ہزار سے زائد مشکوک افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے۔ نیکٹا کی جانب سے 8114 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کر کے ان کے تمام اسلحہ لائسنس کو منسوخ کیا گیا تھا، وزارت داخلہ کے حکم پر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے اکاؤنٹس منجمد کر د ئیے گئے ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے 6949 افراد کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک کو بھجوایا گیا تھا، جس میں سے اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار 89 افراد کے اکاؤنٹس منجمد کر کے 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ضبط کر لئے۔ اسٹیٹ بینک نے باقی 1860 افراد کے قرض، کریڈٹ کارڈ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرست سکیورٹی اداروں کے حوالے بھی کر دی تاکہ یہ افراد کسی وفاقی، صوبائی یا سکیورٹی ادارے میں بھرتی نہ ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button