پاکستان

سعودی عرب- پاکستان میں تربیتی ادارے قائم کرے گا،وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: پاکستانی افرادی قوت کو سعودی عرب بھیجنے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں تربیتی ادارے قائم کیے جائیں گے تاکہ انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کا ایک وفد بھی آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرے گا جبکہ این اے وی ٹی ٹی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی سعودی عرب مدعو کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزے کی فراہمی میں آسانی اور ویزے کی فیس میں کمی پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں جہاں کہیں بھی انوسیٹمنٹ کی وہاں سے شدت پسندی اور فرقہ واریت کو لازمی ہوا دی گئی ہے، کیونکہ سعودی عرب میں ایک وہابی شدت پسند نظریات پر مبنی حکومت قائم ہے جو دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کو سعودی عرب کی جانب سے تربیتی مراکز قائم کرنے سے ہزاروں پاکستانی ملازمین کی بلاجواز بے دخلی پر باز پرس کرنی چاہئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button