سر مایہ دارانہ اور وڈیرانہ نظام نے غر یبوں کے حقوق غصب کئے،علامہ ناظر تقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ،کر پشن اور انتشار کے اصل ذمہ دار نام نہاد جمہوری حکمران ہیں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کرپٹ نااہل حکمرانوں کے خلاف بھی بھر پور کارروائی ہونی چائیے، بیرون ملک پڑے کرپشن کے اربوں ڈالرو اپس لاکر ملکی معیشت مضبوط کی جاسکتی ہے ملک کی دولت لوٹنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چُکے ہیں سر مایہ دارانہ اور وڈیرانہ نظام نے غر یبوں کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں غریبوں کے بچوں کو تعلیم کے بجائے مزدوری پر مجبور کردیا گیا ہے علامہ ناظر عباس کا مزید کہنا تھا سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہو گی ہے سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو بدتر ین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کوآئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے بد حالی کے شکار عوام کو سہولتیں فراہم کرے۔