پاکستان

فوج کے نمائندے بن کر جعلی فون کالز عوام ہوشیاررہیں،ترجمان پاک فوج

شیعیت نیوز: پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد پاک فوج کے نمائندے بن کر جعلی ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں،عوام محتاط رہیں اور ایسی فون کالز کا جواب نہ دیں، عوامی آگاہی کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کالز کررہے ہیں جس میں مردم شماری کی معلومات کے بہانے ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر ضروری معلومات مانگ رہے ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایسے جعلسا زوں سے ہوشیار رہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں کی جانب سے ایسا کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں کیا جارہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی ہےکہ مسلح افواج کے نمائندے کے روپ میں کال کرنے والے جعل سازوں کے خلاف ایمرجنسی ہیلپ لائن 1125 اور 1135 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button