یمن

انصاراللہ کے ہاتھوں 7سعودی فوجی واصل جہنم

اسلامی تحریک انصار اللہ نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انصار اللہ نے جازان ، نجران اور العسیر میں سعودی عرب کے ان فوجیوں اور آلہ کاروں کو ہلاک کیاہے

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں وہیں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچ پارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button