پاکستان

الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ، معمار ٹرسٹ سیکنڈ شیڈول کے تحت واچ لسٹ میں شامل

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت واچ لسٹ میں شامل 4تنظیموں کو مزید 6ماہ تک سیکنڈ شیڈول میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن 25جنوری تک جاری کر دیا جائے گا۔ الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ، معمار ٹرسٹ اور غلامان صحابہ ؓکو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد 1267 کے بعد انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے سیکنڈ شیڈول کے تحت واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ الاختر ٹرسٹ اور الرشید ٹرسٹ کو یکم دسمبر 2005ء، معمار ٹرسٹ کو 29مارچ 2017ء اور غلامان صحابہ کو 30مئی 2017ء کو سیکنڈ شیڈول کے تحت واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے مطابق کسی بھی تنظیم کو 6ماہ تک واچ لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے جس کے بعد اگر مقصود ہو تو حکومت ہر 6ماہ بعد واچ لسٹ پر رکھنےکے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو مزید 6ماہ تک واچ لسٹ میں رکھنے کے لئے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو 25 جولائی 2017ء کو سیکنڈ شیڈول کے تحت واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے مذکورہ بالا تنظیموں کو واچ لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام کو کالعدم اور واچ لسٹ میں شامل تنظیموں کو چندہ اور عطیات دینا قانوناً ممنوع قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button