مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج کی انتقامی کارروائی فلسطینی مسلمان کا گھر مسمار

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الرملہ شہر میں الرباط کالونی میں واقع ایمن ابو الریاش نامی فلسطینی کے گھر کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد مکان کو دھمکاے سے اڑا دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے والے شہریوں کو انہدامی کارروائی سے قبل ہی باہر نکال دیا گیا تھا جو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران القدس اور غرب اردن کے علاوہ شمالی اور جنوبی فلسطین میں بھی فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے اور اسرائیلی نسل پرستانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button