پاکستان

پاک امریکا کشیدگی : سی آئی چیف کا اچانک بھارت و افغانستان کا دورہ، پاکستان کی سیکورٹی کو خطرہ

شیعیت نیوز: امریکی ادارے سی آئی اے کے سربراہ منگل کے روز چند گھنٹوں کے لئے نئی دہلی آئے اور بھارتی خفیہ اداروں کے ساتھ دہلی کے حیدرآباد ہائوس میں لنچ کر کے اپنی اگلی منزل افغانستان کی جانب روانہ ہوگئے ہیں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ را چیف کو بھی لیکر گئے ہیں ۔ ’’جنگ‘‘ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومیپو سی آئی اے کے خصوصی طیارے میں صبح دہلی آئے ۔ انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی خفیہ اداروں کے سربراہوں کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سی آئی اے چیف کے ساتھ دہلی میں متعین سی آئی اے کے نگراں کنٹرول جوزف تھانو اور امریکی سفارت خانے دہلی کے ملٹری اتاشی، ڈپارٹمنٹ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اطلاع ہے کہ سی آئی اے کے چیف اپنے چند گھنٹوں کے دورے کے بعد اپنی اگلی منزل افغانستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سی آئی اے چیف را کے چیف کو افغانستان ساتھ لے کر گئے ہیں۔

سی آئی اے چیف نئی حکمت عملی لے کر دہلی آئے تھے اور بھارت کو کسی خاص خطرے کے پیش نظر سی آئی اے چیف بھارتی حکام کو ہنگامی بنیادوں پر آگاہ کرنے آئے تھے۔ سی آئی اے اس وقت چین کے بڑے منصوبے سی پیک کے خلاف بھی صف اراء ہے اور پاکستان میں چین کے سی پیک منصوبے کوبھی واچ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button