امریکی حمایت یافتہ داعش کے سرغنوں کی رہائی، بلوچستان میں اسمبلی کے باہر دھماکہ
شیعیت نیوز: بلوچستان ایک طرف سیاسی بحران کا شکا رہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے دوچار ہے۔
گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے باہر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرد شہید ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا جب بلوچستان اسمبلی کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا تو دوسری جانب طالبان دہشتگردوں کا حمایت یافتہ مولوی صوفی محمد کو رہائی ملی ساتھ ہی کوئٹہ میں عالمی دہشتگرد امریکی حمایت یافتہ تنظیم داعش کی پاکستان میں بغل بچہ تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کوئٹہ کے رہنماء کو جیل سے رہا کیا گیا، ساتھ ہی امریکا سے بھی پاکستان کے تعلقات خراب چل رہے ہیں۔
ان دہشتگردوں کی آزادی نے چھپے ہوئے دہشتگردوں کو حوصلہ بخشا اور انہوں نے بلوچستان اسمبلی کو بم دھماکے سے اُڑانے کی ناکام کوشیش کی۔
دوسری جانب اس دہشتگردی کے واقعہ میں امریکی ہاتھ کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے ، واضح رہے کہ پاکستان نے امریکی کی ڈومور پالیسی کو مکمل رد کرنے کا اعلان کیا ہے، لہذا اب امریکا اپنے سرمائے، طالبان ، داعش ، سپاہ صحابہ اور دیگر تکفیری دیوبندی دہشتگرد جماعتوں کو پاکستان کے حالات خراب کرنے اور اپنے الزام یعنی پاکستان دہشتگرد ی کا حب ہے کو ثابت کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔
لہذا ایسے وقت میں دہشتگردوں کو رہائی پاکستان کے ملکی و قومی مفادات کے بلکل معترادف ہے۔