دنیا
عالمی ادارے شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے لئے نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں بیٹی شیخ زکزاکی
نائجیریاکے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے والد شیخ زکزاکی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور جسم مکمل طور پر نہایت ضعیف ہوچکا ہے جبکہ انھیں طبی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی حکومت انھیں ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ خود بھی انھیں طبی امداد فراہم نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور روز بروز ان کا جسم کمزور اور ناتواں ہوتا جارہا ہے۔
شیخ زکزاکی کی بیٹی نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ زکزاکی کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔