سعودی عرب میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سعودی ولیہعد کے محل کے سامنے مظاہرے

08 جنوری, 2018 09:15

ریاض میں سعودی ولیہعد کے محل کے سامنے سیکڑوں سعودی شہریوں نے ٹیکسوں میں اضافے اور گھریلو سبسڈی ختم کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

دوسری جانب سعودی شہزادوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر شہزادہ ترکی بن محمد بن سعود الکبیراور شہزاده بندر بن محمد بن سعود الکبیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اقتدار پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لئے اپنے حریف شہزادوں کو مالی اسکینڈل کے الزام کے تحت گرفتار کر رہا ہے اور اب تک درجنوں شہزادوں اور وزیروں کو اس الزام کےتحت گرفتار کر کے ان پرحکومت سے ڈیل کرنے اور خاموش رہنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

 

10:02 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔