ایران

ایران ایک موثر علاقائی طاقت بن گیا ہے، علی اکبر ولایتی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔

قم المقدسہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی علاقائی طاقت کو محفوظ اور دشمن کو شکست دے کر دہشت گرد گروہ داعش کے حملے اور نفوذ کا راستہ روک دیا ہے۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کی پیروی کو ایران کی طاقت کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، فاطمیون، حیدریون اور زینبیون بریگیڈ کے جوانوں نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوئے، داعش دہشت گرد گروہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے پیرکاروں کے نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے طالبان اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کو جنم دیا تھا جس کا مقصد دنیا میں اسلام کے مدمقابل نیا دین پھیلانا تھا۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ ایران اپنے مفادات کے دفاع اور دہشت گردوں اور اسرائیل کے اثرورسوخ کو روکنے کے لیے خطے میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button