پاکستان

شیطان بزرگ کی پاکستان کو دھمکیاں، ایرانی وزیر دفاع کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ

شیعیت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو حالیہ دھمکیوں اور خطرناک نتائج کے تناظر میں ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل عامر حاتامی نے ٹیلی فون پروزیر دفاع خرم دستگیر خان سے بات کی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اورموجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مسلسل باہمی رابطوں پر اتفاق کیا ، ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاو ید باجوہ کا حالیہ دورہ ایران پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات میں اہم تبدیلی کا باعث ہے۔ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل عامر حاتامی اور پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ امریکہ کی طرف سےیروشلم کو اسرائیل کا دارا لحکو مت تسلیم کرنا بین الاقوامی اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button