یمن

یمن میں جاسوسی کی ایک آبدوز کو کنٹرول میں لے لیا گیا

ریمس چھے سو، نوعیت کی یہ اسمارٹ آبدوز امریکی ساخت کی ہے جس سے جاسوسی کے لئے استفادہ کیا جا رہا تھا۔پانچ سو کلوگرام وزنی اور ساڑھے تین میٹر لمبی یہ اسمارٹ اورگائڈیڈ آبدوز، نہایت حساس صوتی سینسر کی حامل ہے کہ جس کو سمندر میں بارودی سرنگ اور سمندری نقشے کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔یمنی بحریہ اور ساحلی سیکورٹی اہلکاروں نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے اس پورے عرصے میں سعودی اتحاد کے دس جنگی بحری جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور یمن کے ساحلون پر کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی امکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button