پاکستان

’2018 میں بھی چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا‘

شیعیت نیوز:  پاک فوج کے سربراہ جنرل جاوید قمر باجوہ نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ قوم 2018 میں بھی مشکلات اور چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جاوید قمر باجوہ کا یہ بیان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانیوں کے لیے 2018 کی خاص اہمیت ہے جیسا کہ انہیں بیک وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ ’ایک مشکل سال اختتام پذیر ہوا، 2018 کا سال پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہم ہے جیسا کہ انہیں بیک وقت اندورنی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے۔ چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے‘۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’کچھ حصہ ہم کرچکے، باقی کررہے ہیں جبکہ دیگر لوگوں کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔ کوئی بھی پاکستانیوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button