پاکستان

نواز کو بچانے کی کوشیش کی گئی توسعودی عرب کےخلاف بھی ملک گیر مہم شروع کریں گے، عمران خان

شیعیت نیوز: میاں نواز شریف اور انکے خاندان کی کرپشن کو بچانے کیلئے سعودی عرب میں جاری سرگرمیوں پر سعودی عرب کے سفیر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرکے اعتماد میں لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور نااہل قرار دیئے گئے ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ذاتی نوعیت کا ہے، متعبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے شریف برادران کی سعودی عرب میں جاری سیاسی مصروفیات پر تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کیلئے گزشتہ روز انہیں فون کیا اور انہیں سعودی حکومت کی طرف سے یقین دلایا کہ میاں نواز شریف اور انکی فیملی کے حوالے سے احتساب عدالتوں میں جاری مقدمات یا کسی دوسرے معاملے سے سعودی عرب کا قطعی تعلق نہیں ہے، سعودی عرب پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح بھی مداخلت پر یقین نہیں رکھتا، ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے سفیر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اس بار بھی سعودی عرب نے پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا کیا تو سعودی عرب پاکستان میں عوام کے اندر اپنی ساکھ تباہ کرلے گا، کیونکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مقدس مکامات کے وجہ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور سعودی عرب کی حکومت بذات خود کرپشن کےخلاف برسر پیکار ہے اور ملکی دولت لوٹنے والے شہزادوں کو قید کیا ہوا ہے، اس تناظر میں سعودی حکومت نے اگر پاکستان کے بدعنوان خاندان کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا کیا ہے تو یہ سعودی عرب کا کرپشن کےخلاف دہرا معیار ہو گا، واضح رہے کہ سعودی عرب میں موجود میاں شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد میاں نواز شریف کی آج روانگی نے ایک اور این آر او کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کر دی ہے، اور پاکستان میں اس وقت حکمران جماعت کے علاوہ متحدہ اپوزیشن میں شامل پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک کی قیادت کے اندر سعودی حکومت کے حوالے سے بداعتمادی پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ 17سال پہلے بھی سعودی عرب نے سزایافتہ نواز شریف کو اٹک قلعہ سے نکال کر اربوں ڈالر کا کاروبار شروع کرکے دے دیا تھا اور اب جبکہ حکمران خاندان35 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی بار قانون کے شکنجے میں آیا ہوا ہے تو سعودی عرب کے حکمران ایک بار پھر انہیں بچانے کیلئے آئین و قانون سے ماورا معاہدہ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، متحدہ اپوزیشن جماعتوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ اگر سعودی عرب نے اس بار پھر میاں نواز شریف کو قانون سے بچانے کیلئے کوئی کھیل کھیلا تو متحدہ اپوزیشن نواز شریف کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کےخلاف بھی ملک گیر مہم شروع کرے گی، دلچسپ امر یہ ہے کہ سعودی عرب حکومت اپنے قومی خزانے سے لوٹئے گئے اربوں ڈالر بازیاب کروانے کیلئے شہزادوں پر جسمانی اور ذہنی تشدد کروا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے غریب عوام کو لوٹنے والے شریف برادران کو بچانے کیلئے سرگرم ہے، متحدہ اپوزیشن نے اپنی نئی حکمت عملی میں واضح کر دیا ہے کہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین کو کسی بھی طرح کرپشن بچاؤ معاہدے کیلئے سعودی عرب کی مقدس سرزمین کو استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button