پاکستان

دنیا برائے فروخت نہیں، پاکستان فلسطین کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ملیحہ لودھی

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اسی جنرل اسمبلی کی تقریباً دو تہائی اکثریت نے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد کی حمایت کی ہے،بڑی اکثریت سے قراداد کی منظوری سے واشنگٹن کو واضح پیغام گیا ہے اور انہیں دنیا کی آواز سننا چاہئے، امریکا آج کچھ چھوٹے ممالک پر ضرور اثرانداز ہوا ہے، پوری دنیا نے امریکا کے یروشلم میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے غیرقانونی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امریکا کسی ملک کو مفت میں امداد نہیں دیتا بلکہ اس کے ذریعہ اپنا اثر و رسوخ بڑھاتا ہے، امریکا کسی ملک کو امداد نہ دینا چاہئے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، پاکستان اور دیگر ممالک کا اصولی فیصلہ امریکا پیسے یا دھمکیوں سے نہیں بدل سکتا ہے، پاکستان نہ پیسے کا بھوکا ہے نہ دھمکیوں سے ڈرتا ہے، میں نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی حکومت اور قوم کے موقف کی عکاسی کی ہے، پاکستان اصول پر نہ بکتا ہے نہ ڈرتا ہے اور یہی ہماری پالیسی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا برائے فروخت نہیں چاہے کچھ بھی ہو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے. پاکستان فلسطینی عوام اور انکی جدوجہد کی حمایت کرتا رہیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button