پاکستان

آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھرسے 21 دہشتگرد و سہولت کار گرفتار ، آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز: ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اس ضمن میں مزید 21 دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے ٹینک شکن بارودی سرنگوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب رینجرز اور پولیس نے سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کرکے 21 دہشت گرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے جبکہ ایف سی بلوچستان نے تہری و لہڑی کے علاقے میں آپریشن کر کے ٹینک شکن بارودی سرنگوں سمیت راکٹ اور اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button