ایران

اسلامی ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرے ایرانی پارلیمنٹ کا مطالبہ

شیعت نیوز (تہران )اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 235 نمائندوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بالکل خۃم کردیں اور امریکہ کے ساتھ بھی اقتصادی تعلقات کو کم کردیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کی غاصب ، جعلی اور صہیونی حکومت حمایت کی ہے امریکہ آشکارا طور پر اسرائیل کا طرفدار ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسرائيلی، حکومت کو جعلی قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائيل کبھی آرام سے نہیں رہےگا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک جو سازشی مذاکرات کی طرفداری کررہے تھے ان کو بھی آج اس بات کا علم ہوگيا ہے کہ امریکہ ثالث نہیں بلکہ اسرائیل کا طرفدار ہے۔

ایرانی نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم نے فرمایا: ” امریکہ کے غیر قانونی فیصلے در حقیقت امریکہ کے عجز اور ناتوانی کی علامت ہیں”

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کے مطابق فلسطین اور بیت المقدس کی مکمل آزآدی تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button