لبنان

اسرائیل کسی بھی وقت لبنان پر حملہ کرسکتا ہے شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں لبنان کے مستعفی وزير اعظم سعد حریری کی وطن واپسی کے بعد لبنان کے حالات بہتر ہوگئے ہیں۔ جب تک اسرائیل کا خطرہ موجود ہے تب تک اسلامی مزاحمت مسلح رہےگی اسرائیل کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوشش امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کررہے ہیں اور ان کی یہ کوشش ناکام ہوجائے گی کیونکہ خطے میں اسرائیل کا خطرہ موجود ہے جب تک خطے میں اسرائيل کا خطرہ موجود ہے تب تک اسلامی مزاحمت غیر مسلح نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے ہتھیار صرف اور صرف اسرائیل کے خطرے کے پیش نظر ہیں کیونکہ اسرائیل کسی بھی وقت لبنان پر حملہ کرسکتا ہے وہ آج بھی لبنان کی فضائی حدود کی آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے لہذا اسرائیل کے موجودگی میں اسلامی مزاحمت کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سعد حریری کے استعفی سے لبنان پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ لبنانی قوم استعفی کی نوعیت سمجھ گئی تھی اور سعد حریری کی واپسی کے بعد بھی حالات پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں لبنانی عوام کو ایکدوسرے کے ساتھ ملکر جینا آتا ہے اور لبنان کی بقا ہی باہمی اتحاد اور افہام و تفہیم پر استوار ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے لبنان پر اسرائیل کے عنقریب حملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت اسرائيل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے ہم اپنے ملک کا سو فیصد دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button