دنیا

ہمیں وحدت قائم کرنے کیلئے ایک دوسروں کی سمت قدم بڑھانا چاہئیے مفتی اعظم تنزانیہ

مفتی دار السلام شیخ موسی سالم الہادی نے ۳۱ ویں وحدت کانفرنس میں اس کانفرنس میں شرکت کرن والوں کو تنزانیہ کے مفتی اعظم کا سلام پہنچاتے ہوئے کانفرنس میں اپنی گفتگو کے دوران کہا: خداوند متعال کے فرمان کے مطابق قرآن میں تین طرح کی وحدت موجود ہے کہ پہلی انسانوں کے درمیان وحدت ہے اور وحدت خدا کی طرف سے انسانوں کے لئے امانت ہے اور ہمیں اس پر ایمان رکھنا چاہیے کیونکہ وحدت سب کو ایک ساتھ جمع کرکے رکھے گی۔

انھوں نے مزید کہا: دوسری وحدت، اسلامی امتوں کے درمیان وحدت ہے کہ خدا نے قرآن میں اس بارے میں فرمایا اسلامی امتوں کے درمیان وحدت بہت اہم ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے درمیان جتنا بھی اختلاف ہو ہمیں وحدت قائم کرنے کیلئے ایک دوسروں کی سمت قدم بڑھانا چاہئیے، کیونکہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف سے اسلام دشمن خوش ہوتے ہیں۔

دار السلام کے مفتی نے کہا کہ امام خمینی کا فرمان یعنی کلمہ وحدت اسلامی وحدت کی طرف اشارہ کرتا ہے نہ شیعہ اور سنی کے درمیان۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعوں اور اہل سنت کے درمیان کوئی فرق نہیں اُن کے درمیان صرف عقلی اور شرعی فرق پایا جاتا ہے کہ جن کو چھیڑنا شر پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button