پاکستان

ملت تشیع کو ملک میں دہشتگردی کیساتھ ساتھ مختلف اداروں کی انتقامی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے۔ ناصر شیرازی

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سید ناصر شیرازی ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہونے پر آج وحدت ہاؤس  لاہور پہنچنے، اس موقع پر ناصر شیرازی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ناصر شیرازی کے وحدت ہاؤس پہنچنے پرعلامہ مبارک موسوی اور سید اسد عباس نقوی نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ وقارالحسنین نقوی، سید نوبہار شاہ، افسر حسین خان، پروفیسر افتخار حسین سمیت دیگر شیعہ عمائدین بھی موجود تھے۔ ناصر شیرازی نے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، تمام چاہنے والوں کا شکر ادا کرتا ہوں، ایک ماہ اور ایک دن کی غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، جس نے بھی حبس بے جا میں رکھا، وہ خفیہ کارستانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلومین جہاں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے، چاہے اس میں ہماری جان کیوں نہ چلی جائے، ملت تشیع کو ملک میں دہشتگردی کیساتھ ساتھ مختلف اداروں کی انتقامی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے، جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی، دہشتگردی کیخلاف اپنا اصولی موقف پیش کیا، جسے بعد میں پوری قوم قبول کرنے پر مجبور ہوئی، یہی ہمارا جرم ٹھہرا، ہم باوقار قائد و اقبال کے پاکستان کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں ہمارے راستے سے کوئی طاقت ہٹا نہیں سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button