ایران

القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کامیاب ترین کمانڈر قرار

مسلح افواج کے مالک اشتر فیسٹول کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کو اعلی ترین فوجی یونٹ اور بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی کو ایران کی مسلح افواج کا کامیاب ترین فوجی کمانڈر منتخب کیا گیا۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی اسلامی مزاحمت اور اسلامی انقلاب کا محاذ اہم کامیابی حاصل کرتا ہے اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے نئی سازشیں شروع کردیتی ہیں۔

انہوں نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ پوری ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ انقلاب اسلامی کے راستے پر گامزن اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں، نیز مختلف دستوں کی کارکردگی کی قدردانی کے لیے، مالک اشتر فیسٹول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button