پاکستان

کے پی کے پولیس کی نااہلی امامیہ مسجد خودکش حملے کے سہولت کار آزاد

شیعت نیوز ڈیسک رپورٹ؛انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حیات آباد کی امامیہ مسجدکے خودکش حملے میں ملوث4سہولت کاروں کو عدم ثبوت کی بناء پرآزاد  کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ ملزموں کی جانب سے تفصیل خان آفریدی اورمحمدسعیدخان ایڈوکیٹس نے مقدمے کی پیروی کی ۔استغاثہ کے مطابق 13فروری2015ء کوحیات آباد میں امامیہ مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں18افراد شہید  اور40افرادزخمی ہوگئے تھے پولیس نے بعدازاں ملزمان نجیب اللہ ٗ امان اللہ اورریاض اللہ ساکنان یاسین آباد کوسہولت کار ی کےالزام میں گرفتارکیاعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پرانہیں بری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button