ایران

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی زکات کے موضوع کو سرفہرست قراردینے پر تاکید

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زکات کے سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: اسلامی نظام میں زکات کے موضوع کو سرفہرست قراردینے پرتوجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زکات کے موضوع پر عدم توجہ اور غفلت پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام میں زکات کے عظیم فریضہ پر زیادہ سے ز؛یادہ توجہ مبذول کرنے کی چآہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زکات کے سالانہ اجلاس کو زکات کے احکام کی شناخت کے سلسلے میں اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: زکات کے سلسلے میں حکومتی اداروں کو بھی بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زکات کی ادائیگی کو مجاہدین راہ حق کی ممتاز اور اہم کارکردگی قراردیتے ہوئےف رمایا: اسلامی نظام کو اسلامی احکام کے تحقق کے سلسلے میں اپنی اہم ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button