اہم ترین خبریںایران

ایران میں یوم غدیر کا عظیم الشان جشن

شیعیت نیوز: عید غدیر کے پرمسرت موقع پر جہاں پوری دنیا کے مسلمان جشن مناتے ہیں وہیں اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید غدیر انتہائی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے،جس کی تیاریاں کئی دن پہلے سے شروع ہو جاتی ہیں۔

اس وقت پورے ایران کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے، اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو آج رات گئے تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر سے میدان آزادی تک دس کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید غدیر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب،الیکشن ميں مشارکت کی تاکید

اس کے ساتھ ہی ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں خاص طور پر مشہد مقدس اور قم میں بھی عید غدیر منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

گزشتہ سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں دس کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان کے عوامی اہتمام نے اہل بیت علیھم السلام سے سچی محبت کا ایک منفرد نمونہ پیش کیا ہے۔

اس خالص عوامی جشن میں متمول افراد سے لے کر ناداروں تک کی شمولیت ان کے اخلاص کا پتہ دیتی ہے کہ غدیر جیسے عظیم جشن میں معاشی طور پر کمزور افراد کا نیاز کے چھوٹے پیکٹس کی شکل میں مختلف گھریلو پکوان بنا کر اپنے مولا سے عقیدت کا اظہار کرنا خود اپنی جگہ ایک عشق کی کم نظیر داستان ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ جشن غدیر کے شاندار انعقاد کے لئے موکب لگانے سے لے کر نیاز پکانے اور شرکائے جشن کی تفریح کے لئے ہر طرح کے تعمیری وسائل کی فراہمی بھی اس داستان عشق کی ہلکی سی جھلک ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button