مشرق وسطی

شیخ عیسی قاسم کی حالت تشویشناک ، اسپتال عدم منتقلی کے خلاف ملک گیر عوامی مظاہرے

منامہ: بحرینی عوام کے قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت کے بارے میں آنیو الی تشویشناک خبروں نے ملک بھر کے عوام میں شدید اضطراب اور بھونچال کا باعث بن گئی ہیں۔ بحرینی عوام نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرینی عوام نے شیخ عیسی قاسم کی شدید علالت کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کردیا ہے۔ بحرین کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے فوری شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر پر محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں،۔ ان مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کیخلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم جسمانی طور پر انتہائی نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں اور ان کی صحت تشویشناک صورت حال تک خراب بتائی جا رہی ہے۔بحرینی عالم دین میثم سلمان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت کافی خراب ہے، آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز انہیں علاج معالجے کی اجازت نہیں دے رہے ۔

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کافی تشویشناک ہے اور پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو انہیں معائنہ کرنے کی اجازت ملی ہے۔

معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ابراہیم العرادی کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر خونریزی بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button