دنیا

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

دھماکا تل ابیب کے مصروف کاروباری علاقے یافا میں علی الصبح شاپنگ سینٹر سے ملحقہ عمارت میں ہوا، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دور دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکے کے بعد عمارت زمین بوس ہوگئی اور ملبے تلے دب کر تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں دو کا تعلق شمالی فلسطین سے ہے جو کام کے غرض سے تل ابیب آئے تھے جب کہ ایک اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوا۔

امدادی ٹیموں نے ملبے سے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button