بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہھتیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کے خلاف فاسفورس بم استعمال کر رہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہائی گھنائونے اور سفاکانہ اقدامات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا۔
بھارتی فوج اسرائیل سے تربیت لینے کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے لئے وائٹ فاسفورس بموں کا استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیل نے ایسا ہی حربہ غزہ پر حملے کے دوران استعمال کیا تھا اور محسوس ہوتا ہے یہ کیمیائی ہتھیار بھی اسرائیل نے بھارت کو فراہم کئے ہیں۔
حالیہ کارروائی میں انڈین فورسز نے ضلع پلوامہ میں 4 گھروں کو تباہ کردیا جس میں 3 کشمیری شہید ہوئے جن کی لاشیں جھلسی ہوئی اور ناقابل شناخت ہوچکی تھیں۔ 14 اکتوبر 2017 کو ضلع پلوامہ کے گائوں لتار میں بھارتی فوج نے ایک گھر کا محاصرہ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں وسیم احمد شاہ اور نثار احمد میر کو شہید کردیا۔
ان نوجوانوں کو پہلے گولیاں ماری گئیں پھر ان کی لاشوں کو کیمیائی طریقے سے جلا دیا گیا۔