یمن میں وزارت خزانہ کے دفتر کے باہر کار بم دھماکہ
رپورٹ کے مطابق یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی کی وزارت خزانہ میں ہونے والے کار بم کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہونے والے کار بم دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد و حمایت سے یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی کی فورسز نے جب سے یمن کے بعض جنوبی شہروں پر قبضہ کیا ہے اس وقت سے یمن کے حالات خراب ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے مظلوم اور نہتے عوام پر جارحیت شروع کی جس کے مقابلے میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ، یمنی فوج کے ساتھ یمن کی سرزمین کا دفاع کر رہی ہے۔








