دنیا

ایران، روس اور ترکی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام مشترکہ خط

ایران، روس اور ترکی نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں لکھا ہے سوچی سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ کو سیکیورٹی کونسل کے دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ خط اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوری ایران کے مستقل مندوب غلامعلی خوشرو، روس کے مستقل نمائندہ واسیلی نبنزیا اور ترکی کا مستقل نمائندہ فریدون سینیرلیگلو کے مشترکہ دستخط کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کے شہر سوچی میں ایران کے صدر حسن روحانی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں قیام امن کے سلسلے میں باہمی تعاون پرتاکید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روس، ایران اور ترکی نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے اختتامی بیانیہ میں شام کی ارضی سالمیت، شام کے استقلال اور شامی عوام کی حاکمیت پر بھی تاکید کی ہے۔

سہ فریقی اجلاس میں خطے سے تشدد کو کم کرنے کے لئے آستانہ معاہدے کی پاسداری پر بھی تاکید کی گئی ہے۔

تینوں ممالک نے اجلاس کے اختتامی بیانیہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ارسال کیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس بیانیہ کو سیکیورٹی کونسل کے دستاویز کے طور پر شائع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button