پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان ایک ہفتہ میں ۳ شیعہ مسلمان قتل ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک لاپتہ

شیعت نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں جگہ جگہ ناکوں ، چیک پوسٹوں اور سیکیورٹی اداروں کے حصار کے باوجود شیعان علیؑ کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے ، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ۳ گھر اُجاڑ دیئے گئے مگر صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے کچھ نہ کرسکے ۔ 13 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں میڈکل ا سٹور پر فائرنگ سے ثمر عباس کو نشانہ بنایا گیاجبکہ 18 نومبر کو ڈیرہ میں ہی عیدگاہ کے قریب عقیل حسین کو ٹارگٹ کیا گیا اور آج 20 نومبر کو معروف شاعر اہلبیت و نوحہ خوان صابر حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔سوال یہ ہے کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی حکومت کے دعویٰ کرنے والے شیعان علیؑ پر ہونے والے اس ظلم پر کہاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک اور آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود بتائیں کےوہ شیعان علی ؑ کے قاتلوں کو کب گرفتار کریں گے۔ یہ کیسی مثالی حکومت ہے کہ جس میں صرف ایک مکتب فکر کو ہی بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مثالی حکومت قائم کرنے کےدعویدار عمران خان اقتدار کی خاطر کبھی طالبان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اب گاڈ فادر آف طالبان مُلاّسمیع الحق سے اتحاد کر لیا ہے ۔کس کو نہیں معلوم کہ گذشتہ ادوار میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت اور بعد میں جمعیت علمائے اسلام ملا ڈیزل اور کالعدم سپاہ صحابہ کہ دہشتگردوں کو بڑے پیمانے میں پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا اور آج وہی دہشتگرد پولیس یونیفارم میں دن دھاڑے شیعہ مسلمانوں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام کررہے ہیں ، لیکن ارباب اقتدار عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button