متفرقہ

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

امریکی وزارت دفاع نے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کے تحت تقریبا تین ہزار تازہ دم امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تعینات کر دیا گیا۔
اس طرح افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد اب چودہ ہزار سے تجاوز کر کے سترہ ہزار تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ نے دو ہزار ایک میں افغانستان پر لشکر کشی کی تھی جس کا اب تک نہ صرف کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا بلکہ ہزاروں کی تعداد میں افغان فوجیوں اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا اور اس ملک کی اقتصادی و بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button